Sargaram | Newspaper

منگل 16 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

69 ہزار سے زائد پینسلیں جمع کرنے والا امریکی شہری

Share

آئیووا: امریکا کے ایک شخص نے 69 ہزار 255 پینسل اکٹھی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایرن بارتھولمے نے امیریکن پینسل کلیکٹر سوسائٹی کی مدد سے گزشتہ موسمِ گرما کے دوران عوامی سطح پر پینسل گنتی کی تقریب کا انعقاد کیا اور وافر مقدار میں شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے۔

ادارے کی جانب سے جمع کرائےگئے شواہد کی تصدیق کے بعد ایرن کو دنیا کا سب سے بڑا پینسل کا مجموعہ رکھنے کا ریکارڈ تفویض کر دیا گیا۔

ایرن بارتھولمے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد کے اعتبار سے وہ جانتے تھے کہ وہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔

ایرن کے ہزاروں پینسلوں پر مشتمل اس مجموعے میں کچھ یادگاری پینسلیں بھی موجود ہیں جو 100 سال سے زائد عرصہ پرانی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image