Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22,185 ہو گئی

Share

غزہ: 7 اکتوبر سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22,185 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طاقت کے نشے میں چور صہیونی فوج کے غزہ پر 89 روز بھی وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 30 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے جن میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی شہر دیر البلح میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جنوبی شہر خان یونس پر توپ خانے سے بھاری گولہ باری کی گئی، خان یونس میں ال امل سٹی اسپتال پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوئے، مشرقی جانب رہائشی علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں تیسری بار بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، اب تک غزہ پر ہونے والی بمباریوں میں کم از کم 57,000 زخمی ہو چکے ہیں

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image