Sargaram | Newspaper

پیر 15 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

9 مئی واقعات میں شیخ رشید کو رہا کردیا گیا

Share

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات میں رہا کردیا۔

ہفتے کے روز شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔(روزنامہ سر گرم)

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image