Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

90 دن میں انتخابات ،پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں سے 3 دن میں جواب طلب کرلیا

Share

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے ملک میں آئینی مدت کے اندر  (90 دن )عام انتخابات کیلئے دائر درخواست پر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔حکمنامہ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیز سے خط وکتابت کرکے جواب 3دن میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پشاور ہائیکورٹ نے ملک میں آئینی مدت کے دوران عام انتخابات سے متعلق کیس میں تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ دورکنی بنچ کے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر الیکشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے شیڈول ہے۔

درخواست میں سیاسی جماعتوں کو فریق نہیں بنا یا گیا ہے۔  عدالت سے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، جمعیت علماءاسلام ،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی دیگر جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

حکمنامہ میں الیکشن کمیشن کے نمائندے کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز سے خط و کتابت کرکے ایڈریس 3دن کے اندر عدالت میں جمع کرائیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image