نیپرا نے بجلی کی قیمت کم کردی
اسلام آباد: نیپرا نے حکومتی درخواست مسترد کرکے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔
چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر سربراہی نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی...
پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ گرکرتباہ
سرگودھا: بھاگٹانوالہ کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ گرکرتباہ جب کہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔
پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی طیارے نے کوئٹہ کے سمنگلی ایئر بیس سے معمول کے مطابق تربیتی پروازکے لیے اڑان بھری تھی تاہم طیارہ سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ کے بعد...
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے دو اہلکار شہید
اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی...
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔
جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 700 روپے اورفی...
نیب ریفرنسز میں شریف فیملی احتساب عدالت میں پیش، 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے جب کہ ان کے خلاف مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ اسلام...
وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانیہ سے نیویارک پہنچے جہاں امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم پاکستان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے...
شادی کی صحیح عمر کیا ہے، اپنے ستاروں سے جانیے
کراچی: دو لوگوں کے درمیان مضبوط رشتے کی بنیاد رکھنے اور خاندان کو آگے بڑھانے کا نام شادی ہے۔ شادی وہ خوبصورت رشتہ ہے جس میں صرف عورت اور مرد ہی نہیں بلکہ دو خاندان آپس میں جڑتے ہیں اورآغاز ہوتا ہے نئے رشتوں کا۔
برصغیر پاک و ہند میں شادی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ لڑکا لڑکی کو پسند...
شاہ رخ بھی گروگرمیت سنگھ کی سزا پربول پڑے
ممبئی: ہندوؤں اورسکھوں کے مذہبی رہنما گروگرمیت سنگھ کو بھارتی عدالت کی جانب سے 20 سال قید کی سزا سنائے جانے پر شاہ رخ خان کے بیان نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
دوروز قبل بھارتی عدالت نے ہندوؤں اورسکھوں کے مذہبی رہنما اورڈیرہ سچا سودافرقے کے سربراہ گروگرمیت سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس میں 20 سال...
نوازشریف کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظورکرلی گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدرحسین عزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ پراپرٹیزکے حوالے سے دائرنیب ریفرینسزکی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی پرمعاون...
فیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟
فیس بک کو دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک قرار دیا جاتا ہے مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ روزانہ کتنے افراد اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک کو 19 سال ہوگئے ہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پہلی بار اس سوشل میڈیا نیٹ...