تازہ ترین

رواں ہفتے ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا: ادارہ شماریات

رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں ، ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق مرغی، انڈے، دالیں، چاول ، گھی ، پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد...

پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے پر فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ سی ڈی اے کی کارروائی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہرنکال دیا گیا، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے...

آئی ایم ایف شرائط پر عمل شروع، گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرکاری افسر بے نامی جائیداد نہیں رکھ سکیں گے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں گریڈ 17 سے 22...

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کے لیے7 فروری کو اجلاس طلب کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینیئر افسران شریک ہوئے، سیکرٹری...

شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا، شہبازشریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے، شہبازشریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو...

روپے کی قدر گرنے سے تیل کمپنیوں کو اب تک کتنے ارب کا نقصان ہو چکا؟

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے تیل کمپنوں کو اب تک تقریباً 20 ارب روپے کا نقصان ہو چکا۔ آئل کمپنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا نقصان قیمتوں کے مکینزم میں شامل کیا جائے، اوگرا ایکسچینج نقصانات کا پورا ازالہ نہیں کرتا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بینکس...

فیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

فیس بک کو دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک قرار دیا جاتا ہے مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ روزانہ کتنے افراد اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک کو 19 سال ہوگئے ہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پہلی بار اس سوشل میڈیا نیٹ...

ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا، 278 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔ آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں اس وقت امریکی ڈالر کا بھاؤ 278 روپے ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 271.35 روپے تھا جو کہ...

پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا اپیکس کمیٹی کی دعوت ملی لیکن انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھیں، ایک جانب لاشیں پڑی تھیں اور دوسری...

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت...