عمران دور میں شاہد خاقان کو دو مرتبہ وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی
اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کو دو مرتبہ عمران خان کی حکومت میں اُس وقت وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش کی گئی تھی جب وہ جیل میں تھے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ، شاہد عباسی نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انہیں یہ پیشکش اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ایک مشترکہ دوست کے توسط سے کی تھی۔ اُن...
عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، ملک کے پاس اب نواز شریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں۔
بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز...
ڈالر مہنگاہونے پر ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت ہوشربا اضافہ کر دیا
لاہور : پاکستانیوں کی پسندید ہ ترین موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ” ہنڈا “نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر 30 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ہنڈا 70 کی قیمت میں 7400 روپے اضافہ کیاہے جس کے...
زرداری پر الزامات، شیخ رشید نے بیان سے پیچھے ہٹ کر پھر بیان دے دیا
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں‘۔
’فیملی کا فیصلہ ہے چوہدری شجاعت اپنی سیاست کریں ہم عمران کے ساتھ ہیں‘
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر...
خودکش دھماکا: وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب
پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکےکے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر حالات کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر...
پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، 25 افراد شہید ، 100 سے زائد زخمی
پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 25 افراد شہید ہوگئے اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔
ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد...
کووڈ 19 اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے۔
یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کووڈ 19 کی وبا کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارے کی ایمرجنسی کمیٹی نے 30 جنوری 2020 کو کووڈ 19 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا...
پشاور دھماکا: خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں تھا، سکیورٹی حکام
پشاور: سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کےدوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم...
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، 17 پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی
پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 17 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں...