پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگراں جج تعینات
اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الاحسن کو پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج تعینات کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الاحسن کو نگراں جج تعینات کردیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج...
شمالی کوریا کے دشمن نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں اور اس سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے۔
ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم دونوں...
بھارتی ریاست کرناٹکا میں وزیر توانائی ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار، ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد برآمد
بھارتی ریاست کرناٹکا میں انکم ٹیکس حکام نے وزیر توانائی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرکے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد برآمد کرلیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں انکم ٹیکس حکام اور پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار...
ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے، شہباز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے جب کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، نوازشریف نے عزم، محنت...
عوام بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں، حنیف عباسی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان سے قوم کے سامنے آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی جلسوں میں نہ بھیجیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام...
پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ...
ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
کراچی: ایم کیو ایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ایم کیو ایم کو خیرباد کہنے والی ارم عظیم فاروقی نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ...
شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات؛ کابینہ سے متعلق اہم مشاورت
مری: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور کابینہ سے متعلق مشاورت کی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی گئی جب کہ ملکی صورتحال...
عمران خان بدکردار شخص ہیں، عائشہ گلالئی کا الزام
پشاور: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف الزامات کی پٹاری کھولتے ہوئے پارٹی چھوڑدی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ این اے ون کا ٹکٹ اور جلسے میں تقریر کا موقع نہ ملنے والی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،...
شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے 18 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
اسلام آباد میں ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی سیکریٹریز، مسلح افواج کے سربراہان، مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماؤں،...