ہری پور(بیورورپورٹ)ضلع ہری پورکے اکثرہائرسکینڈری سکولوں میں سائنس مضامین کے اساتذہ کی پوسٹیں خالی ،غیرتربیت یافتہ اساتذہ کوماہانہ فیکس تنخواہوں کی ادائیگی سے کام چلایاجانے لگاسائنس گروپ کے طلبہ کامستقبل تاریک ہونے کااندیشہ، محکمہ تعلیم لمبی تان کرسوگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پورکے اکثرہائرسکینڈری سکولزمیں سائنس کے مضامین کی پوسٹیں ایک عرصہ سے خالی ہیں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ کوباالخصوص سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اورطلبہ کے مستقبل کے آگے سوالیہ نشان دیکھاجارہاہے غیرتربیت یافتہ اساتذہ کوعارضی بھرتی کرکے ماہانہ فیکس تنخواہ میں عارضی طورپرکام چلایاجارہاہے مگرصوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی مذکورہ بالاتعلیمی اداروں میں نظرنہیں آتی مختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فی الفورہائرسکینڈری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کوپوراکرنے کامطالبہ کیاہے ۔
رواں ہفتے ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا: ادارہ شماریات
رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں ، ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق مرغی، انڈے،...
پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے پر فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر...
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے...
آئی ایم ایف شرائط پر عمل شروع، گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران...
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات ...
شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان...