ہری پور(بیورورپورٹ)پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کے حوالے سے فوری فیصلے کرے رپورٹ منظر عام پر لاکر ذمہ داروں کو فوراً سزا دی جائے پورے ملک میں نصاب میںکی جانے والی خوفناک تبدیلیاں فی الفور واپس لی جائیں تحریک لبیک کے ختم نبوت مارچ کو تحفظ فراہم کیا جائے حکومت کے رکاو ٹ ڈالنے کی صورت میں ملک بھر میں اضطراب پیدا ہو گا حکومت نئے اضطراب پیدا کرنے کے بجائے پہلے سے موجود بے چینی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے پاکستان فلاح پارٹی ختم نبوت کے اس اہم ترین مسئلے پر غیر مشروط حمایت کرتی ہے پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی اسلام آبا کے کارکنان نہ صرف شرکاءکا استقبال کریں بلکہ شمع رسالت کے پروانوں کے لئے اپنی بساط کے مطابق اشیائے خورد و نوش اور پینے کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں بدھ کو راولپنڈی اور گردونواح کے کارکنان لانگ مارچ کے شرکاءکے لئے اپنے گھروں سے کھانا پکا کر پیش کریں گے علاوہ ازیں کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے مقامی افراد کا تعاون بھی حاصل کر کے شرکاءکی میزبانی کریں گے اسلامی نظریاتی بنیادوں پر قائم ہونے والی ریاست پاکستان پر سات دہائیوں سے سیاسی قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے عام آدمی کی ایوانوں تک رسائی نا ممکن بنا دی گئی ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر حقیقی تبدیلی ایک خواب ہے اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے عوام کو منظم جدوجہد کرنی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے نائب صدر زبیر بیگ ضلعی صدر ڈاکٹر قاضی محسن عطا علماءونگ کے ضلعی صدر قاری محمد رفیق قادری اور دیگر سے ملاقات کے دوران کہا۔
رواں ہفتے ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا: ادارہ شماریات
رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں ، ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق مرغی، انڈے،...
پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے پر فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر...
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے...
آئی ایم ایف شرائط پر عمل شروع، گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران...
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات ...
شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان...