ہری پور(بیورورپوٹ) ضلعی سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کی ہارٹ فیورٹ غازی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ گورنمنٹ ہائی سکول غازی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرائے صالح کو معرکة الآراءشکست دے کر سیمی فائنل راو¿نڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق غازی نے سرائے صالح کی ٹیم کو 124رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جوا ب میں غازی کے پلیئرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16ویں اوورمیںہدف پورا کر کے سرائے صالح کی ٹیم کو میچ اور ٹورنامنٹ سے آو¿ٹ کر دیا۔ایمپائرنگ کے فرائض اجمل خان، طارق خان ، سکورر ارشاد خان اور عبد الباق نے سرانجام دےے۔گراو¿نڈ کمیٹی کے ممبران محمد اختر، محمد خالد خان اور دیگر نے میچ او ر گراو¿نڈ کے انتظامات سنبھالے ۔سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمو ر خان ، گیم سیکرٹری سیف الرحمن ، پریس سیکرٹری عماد اعجاز ، ایڈمن ممبر محمد عارف اور محمد علی ہاشمی نے ٹیم ، انچارج اور پرنسپل اعجاز خان کو مبارکباد پیش کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا نے پر نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔