عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا: مریم نواز

0
1

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، ملک کے پاس اب نواز شریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں۔

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، عوام کی محبت سرمایہ ہے، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیےکہ پاکستان بچ گیا، عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنےکا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا: مریم نواز
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے، مجھے علم ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،گیس بجلی ، روٹی مہنگی ہے، مہنگائی پر نوازشریف لندن میں پریشان ہیں، ذرا سوچیں وہ پانچ کا ٹولہ بیٹھا رہتا توپاکستان کا کیا حال ہوتا، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، معاہدہ بہت برا کیا،کرسی جاتے نظر آئی تو معاہدے کی خلاف ورزی کرکےگئے۔