“A Thousand Words 360” اظہر حفیظ کے خوابوں کی تعبیر

0
81

محمد اظہر حفیظ پاکستان کے جانے مانے فوٹوگرافر ہیں۔ محمد اظہر حفیظ کی جائے پیدائش1971 لائلپور کی ہے جو آجکل فیصل آباد کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ابتدائی تعلیم لائلپور میں حاصل کی جبکہ پروفیشنل تعلیم یعنی فوٹوگرافی میں ڈگری نیشنل کونسل آف آرٹس لاہور سے حاصل کی اور اُس کے بعد کمیرے اوراظہر کا ساتھ ہمیشہ کا ہو گیا۔
اس وقت اظہر پاکستان ٹیلی ویژن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈپٹی کنٹرولر گرافکس کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس میں اپنے فن کو پھیلا رہے ہیں۔ یہی نہیں اظہر اپنے فن کو آنے والی نسل تک بھی پہنچا رہے ہیں اور مختلف انسٹیٹیوٹس میں لیکچرز دیتے ہیں۔
اظہر حفیظ 9 سے زیادہ نمائش خود کروا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک بے شمار نمائشوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ Azhar Hafeez
ہماری ان سے بات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ وہ 28 جنوری کو لائلپور میں ایک نمائش کا انعقاد کروا رہے ہیں جو 4 فروری تک سٹوریہ آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔
اظہرحفیظ کا کہنا تھا چالیس سال بعد میں اپنےشہرلائلپور جارہا ہوں اپنا تیس سال کا کام لیکر کہ اپنے لوگوں کو دکھاوں کہ میں نے کیا دیکھا اور کہاں کہاں گیا، سب کو سارا پاکستان اور دوسرے ملکوں کی بھی سیر کرواں گا،اپنے کام سے۔ مجھے خوشی ھے کہ میں لائلپور جاوں گا اور دیکھوں گا لائلپور۔Azhar Hafeez 2
جب نمائش کی مزید تفصیل پوچھی تو حفیظ صاحب نے بتایا کہ میری فوٹوگرافی کی نمائش “A Thousand Words 360”جو 28 جنوری دن ایک بجکر تیس منٹ پر سٹوریہ آرٹ گیلری،135- سی ڈی گراونڈ پیپلز کالونی لائلپور میں ہے اور یہ چار فروری تک جاری رہے گی ، آپ سب کو دعوت ملاقات ہے، نمائش کیا ہے بس ملنے کا ایک بہانہ ہے اور قرض ہے میرے شہر لائلپور کا مجھ پر جو اتارنے جارہاہوں اور جی بھر کر لائلپور دیکھوں گا اور اسکے رہنے والوں کو۔ کچھ لوگ کہتے ہیں برج خلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے، میں یہ سن کر انکی سادگی پر مسکراتا ہوں کہ شاید انھوں نے ابھی تک گھنٹہ گھر لائلپور نہیں دیکھا ورنہ ایسا دعوی ہرگز نہ کرتے.

کوئی تبصرہ نہیں