ایبٹ آباد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہرنے اعلی تعلیم کے لئے سکالر شپ دینے کی یقین دہانی کرادی

0
52
Abbottabad Vice Chancellor Prof. Dr. Tahir assures scholarships for higher education
Abbottabad Vice Chancellor Prof. Dr. Tahir assures scholarships for higher education

ایبٹ آباد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ کے فارغ التحصیل طلباء کو اعلی تعلیم کے لئے سکالر شپ دینے کی یقین دہانی کرادی طلباء کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تکنیکی معاونت بھی دینے کا اعلان کیا بدھ کے روز ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ کے دورہ کے موقع پر،

چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ ڈاکٹر ثمینہ کریم کے ہمراہ مختلف شعبوں ہاسٹلز ،کلاسز ،ائی ٹی لیب کا جائزہ لیا اور ادارہ کی معیاری آئی ٹی لیب کو یونیورسٹی سے بھی بہتر قرار دیا، اس موقع پر ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد کے چیئرمین ملک ساجد اعوان نے ان کو ادارہ کی کارکردگی پر مکمل بریف کیا ،دورہ کے موقع پر ادارہ کے ایگزیکٹو ممبران انجینئر ملک سلطان خان ،

سعید اختر ایڈووکیٹ ،سلیم سرحدی ،سردار زوق اختر میجر ریٹائرڈ عابد حسین کے علاوہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی اجمل خان ،وحیدہ رحمان ایچ او ڈی انگلش ڈیپارٹمنٹ اور دیگر بھی موجود تھے،وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے قدیم یتم خانہ میں آنے کی خواہش پوری ہو گئی ہے،

یہاں بچوں کو تعلیم رہائش دینی و دنیاوی تربیت کا اعلی انتظام موجود ہے ،جس سے معاشرہ کے بہترین شہریوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا والدین کی شفقت سے محروم بچوں کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے اعلی تربیت لائق تحسین ہے،قبل ازیں یو کے سے پاکستانی نژاد چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ ڈاکٹر ثمینہ کریم نے بھی ادارہ میں بچوں کو فراہم سہولیات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور بچوں کی ذہنی وجسمانی نشو نما میں ادارہ کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ،

واضح رہے کہ قیام پاکستان سے قبل قائم ادارہ کو بغیر حکومتی سرپرستی کے فلاحی افراد کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے جس سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے اعلی عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،

گزشتہ چند برس میں ادارہ کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی خاصی پیش رفت رہی ہے جس میں مثال بن چکا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں