باہمت بچے کی حیرت انگیز داستان، جس کو سراہے بغیر آپ نہیں رہ سکیں گے

0
33
Brave children
Brave children

کراچی : ایک ہونہار اور باہمت بچہ اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر اپنے والدین کا سہارا بن گیا، 13سالہ عبد الوارث نوکری کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی فروخت کرتا ہے۔

عبد الوارث کو چھوٹی سی عمر میں اتنا خود دار اور اپنی ذمہ داریوں کا اتنا احساس ہے کہ صبح آٹھ بجے تیار ہوکر ایک کپڑے کی دکان میں ملازمت کرتا ہے اور رات نو بجے گھر آکر اپنی والدہ کے ہاتھ کے بنے ہوئے پیزا بائٹس ، ڈونٹس، گلاب جامن اور دیگر اشیاء فروخت کرتا ہے۔

باہمت بچہ عبدالوارث نے بتایا کہ وہ یومیہ پانچ ہزار روپے تک کی سیل کرتا ہے اور سارا خرچہ نکال کر اچھی آمدنی ہوجاتی ہے، اس نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا کاروبار کروں اور سپر ڈونٹس کے نام سے اپنی دکان بناؤں۔

کوئی تبصرہ نہیں