چین اور روس کا چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانےکا فیصلہ

0
23
China and Russia decide to build joint space station on the moon
China and Russia decide to build joint space station on the moon

دونوں ملک چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

روس خلا میں برتری کی دوڑ میں امریکا کا مقابلہ کرنا کرنے کے لیے اپنی خلائی طاقت کو جدید اور مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور اس منصوبے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ روس نے 1961 میں سوویت دور میں پہلی بار خلا میں کسی انسان کو بھیجا تھا تاہم آنے والے دور میں وہ چاند اور مریخ کے منصوبوں کے حوالے سے امریکا اور چین سے پیچھے رہ گیا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں چینی خلائی ایجنسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ایک بیان کے مطابق میمورنڈم کے تحت چاند کی سطح یا مدار میں قائم خلائی اسٹیشن تجرباتی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار کیا جائے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں