PTI کارکنوں سے تصادم، احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

0
42
Clash with PTI workers, attack on Ahsan Iqbal with shoes
Clash with PTI workers, attack on Ahsan Iqbal with shoes

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین جمع ہو گئے اور انہوں نے حکومت کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو لات ماری جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور PTI کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی شروع ہوئی اور لیگی رہنما دوبارہ ایک اونچی جگہ پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

کوئی تبصرہ نہیں