پرویز الٰہی کی برہمی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد پنجاب اسمبلی میں پیش

0
29
Deputy Commissioner Faisalabad presented in the Punjab Assembly on the anger of Pervez Elahi
Deputy Commissioner Faisalabad presented in the Punjab Assembly on the anger of Pervez Elahi

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی ریکارڈ سمیت اسمبلی میں پیش ہوگئے۔

فیصل آباد میں 10 کروڑ روپے فنڈز کی موجودگی کے باوجود ریسکیو 1122 کا اسٹیشن تعمیر نہ کیے جانے اور اسپیکر کا فون نہ سننے پر گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے DC محمد علی کو طلب کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ریکارڈ سمیت پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ آفس میں اسپیکر اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان ملاقات ہوئی جب کہ وزیر قانون راجہ بشارت، فیصل آباد سے ارکان اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوئی تبصرہ نہیں