ڈپٹی کمشنر لینڈ ریوینیو نے گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن کو زخمی کر دیا

0
63
Deputy Commissioner Land Revenue injured the traffic warden in a car crash
Deputy Commissioner Land Revenue injured the traffic warden in a car crash

لاہور میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سرکاری آفیسرز کے رہائشی علاقے GEOR ون میں ڈپٹی کمشنر اِن لینڈ ریونیو نے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔

لاہور کا پوش علاقہ جی او آر ون جہاں جیل روڈ کی جانب جانے والی ایک کار نے ٹریفک وارڈن نعیم کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا،

ٹریفک وارڈن کا کہنا ہےکہ اس نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا تو گاڑی ڈرائیور نے خود کو ڈپٹی کمشنر اِن لینڈ ریونیو محمد عدنان بتایا اور کہا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارڈن بار بار سامنے آ کر گاڑی روکتا ہے، جس پر ڈرائیور اسے گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کر دیتا ہے۔ وارڈن کی کال پر پولیس تو پہنچی مگر افسر کے تعارف کروانے پر اسے جانے دیا۔

ٹریفک وارڈن نعیم نے تھانا شادمان کالونی میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ محمد عدنان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی زائد المیعاد ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں