راولپنڈی میں فائرنگ SHO تھانہ ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس شہید

0
68
Firing in Rawalpindi SHO Police Station Race Course Inspector Mian Imran Abbas martyred
Firing in Rawalpindi SHO Police Station Race Course Inspector Mian Imran Abbas martyred

راولپنڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس عمران عباس اپنے بچوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ عمران عباس کی گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر جمیل جبکہ ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر زخمی ہوئے۔

ہیڈ کانسٹیبل قاسم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد ، DIG آپریشنز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

کوئی تبصرہ نہیں