غفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد، اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا

0
36
Ghafoor Haideri will be the Deputy Chairman Senate, the Leader of the Opposition of PML-N
Ghafoor Haideri will be the Deputy Chairman Senate, the Leader of the Opposition of PML-N

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( PM‌D ) نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کردیا۔

پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جے یو آئی کے امیدوار کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عبدالغفور حیدری پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواربرائے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ ہوں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں