حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات کی درخواست ضمانت

0
43
Haleem Adil Sheikh's bail application in two cases
Haleem Adil Sheikh's bail application in two cases

سندھ ہائیکورٹ نے PTI رہنما حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کر دیا۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کے خلاف وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مقدمات بنائے گئے، اپوزیشن لیڈر بننے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انسداد دہشت گردی کی دفعات ڈالنے سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے سیل میں کبھی سانپ چھوڑا جاتا ہے ، استدعا ہے کہ فوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے 16 مارچ تک جواب بھی طلب کرلیا۔

کوئی تبصرہ نہیں