اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام کو بہتر بنا یا،لو وولٹیج ختم کر دئیے ہیں:عمرایوب خان

0
84
Improved the power system or eliminated low voltage
Improved the power system or eliminated low voltage

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام کو بہتر بنا یا،لو وولٹیج ختم کر دئیے ہیں،

سابق ایم این اے نےسو ئی گیس کےجعلی پائپ سڑکوں پر پھینک کر عوام کو بے وقوف بنا نے کی کو شش کی، یہی وجہ ہے اسکو الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا، میں نے کبھی بھی کسی سے کو ئی عہدہ یا سیٹ کا مطالبہ نہیں کیا.

سوئی گیس کے ترقیاتی منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا میں نے اربوں روپے خرچ کر کے بجلی کے نظام کو بہتر بنا یا ہے، لو وولٹیج ہم نے ختم کر دئیے ہیں،

بجلی کے ایک فیڈر پر ساٹھ کروڑ لاگت آتی ہے ،ضلع ہری پور کے بعد تحصیل خان پور کے علاقوں میں کروڑوں مالیت کے سوئی گیس کے منصوبوں کے جال بچھا رہے ہیں، بجلی اور سو ئی گیس کے اربوں کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا ،کو ئی گاؤں،کو ئی محلہ،کو ئی گلی سوئی گیس کی عظیم نعمت سے محروم نہیں رہے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے بجلی کا بڑا گرڈ سٹیشن تعمیر کروا رہا ہوں، اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے بجلی کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ،حطار کے لیے بجلی کے لیے تیرہ ٹرانسفارمر دوں گا،

میری پوری ٹیم رات دن محنت کر کے کام کر رہی ہے ،پاکستان کے لیے کام کر یں ،سی پیک روٹ سے حطار انڈسٹری اور یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

کوئی تبصرہ نہیں