عمران خان کوتقریراورچندہ اکٹھا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا،احسن اقبال

0
42
Imran Khan has nothing but speeches and fundraising, Ahsan Iqbal
Imran Khan has nothing but speeches and fundraising, Ahsan Iqbal

احسن اقبال نے کہا ہےکہ 26مارچ کو شروع ہونے والا لانگ مارچ پاکستان کےعوام کے حقوق کا لانگ مارچ ہے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگرمعیشت نہیں بچائی توہم اپنے میزائلوں کو نہیں بچا سکیں گےاورکشمیر کے بعد ایٹمی قوت پر بھی سمجھوتہ ہوجائےگا۔

بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت کےباہر میڈیا سے بات کرتےہوئے لیگی رہنماء احسن اقبال نےکہا کہ اناڑی،جاہل اور ناکام حکومت نے دوبارہ ملک کو لوڈشیڈنگ میں دھکیل دیدیا ہے اور پاکستان کا ڈھانچہ تباہ ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں میٹروبس منصوبہ 90فیصد مکمل ہونے کے باوجود 3 برس میں بھی پورا نہیں کیا گیا۔

معاشرہ تباہ ہوگیا ہے اورنفرتوں کی فصلیں تیارکی جا رہی ہیں۔چند افراد تجوریاں بھررہے ہیں جبکہ غریب مزید تباہ ہورہا ہے۔ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کوتماشا بنادیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوتقریراورچندہ اکٹھا کرنےکےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔کشمیرچلا گیا،ملک میں لاقانونیت اورمہنگائی ہوگئی توترجمانوں کا اجلاس بلالیاجاتا ہے۔وزیراعظم کی منافقت،جھوٹ اوردوغلا پن کھل کرسامنےآگیا ہے۔

عمران خان نےتحریک انصاف کےہراس کارکن کےمنہ پر تھپڑ مارا جس نے نیا پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔نوجوان نسل کواب عمران خان کے بہکاوے سے نکالنا ہوگا کیوں کہ عمران خان صرف ایک دھوکہ ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں