باجوڑ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے تباہی ٹل گئی، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

0
55
In Bajaur, the security forces' operation averted the catastrophe and recovered explosives and weapons
In Bajaur, the security forces' operation averted the catastrophe and recovered explosives and weapons

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل نواگئی چارمنگ میں آپریشن کے دوران بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام خیبر کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم اور NLC حکام کی مشترکہ کارروائی میں سیمنٹ سے بھرے مال بردار ٹرک سے سکینر کی مدد سے اسلحہ برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 120 عدد پستول اور ساڑھے 43 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کوئی تبصرہ نہیں