سندھ پولیس کی 9 لیڈی انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی

0
67
Promotion of 9 Lady Inspectors of Sindh Police to the post of DSP
Promotion of 9 Lady Inspectors of Sindh Police to the post of DSP

سندھ پولیس کی 9 لیڈی انسپکٹرز کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( DSP ) کے عہدے پر ترقی ہوگئی۔

سندھ پولیس میں بطور گریڈ 16 خدمات سرانجام دینے والی 9 پولیس انسپکٹرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ محمد عثمان چاچڑ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کی گریڈ 16 کی 9 افسران کو گریڈ 17 میں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقی پانے والی خواتین پولیس افسران میں ظلِ ہما، زرینہ چانڈیو، سلطانہ مہدی، افروز چوہان، نجم النساء، زیب النساء، عظمیٰ حفیظ، گل بانو اور زریں منظور شامل ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں