سعودی عرب کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے قائم پرائمری اسکول میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

0
71
soudia school in pakistan
soudia school in pakistan

سعودی عرب کی جانب سے قائم اسکول دار علی بن ابی طالب یتیم بچوں کی مفت تعلیم کے لیے فیڈرل بورڈ سے منظور شدہ انگلش میڈیم اسکول ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے قائم اسکول میں مفت تعلیم، مفت ہاسٹل اور مفت کھانے پینے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ داخلے کے خواہش مند طالبعلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلہ ٹیسٹ پاس کرے۔

داخلے کے خواہش مند طالبعلم کی عمر چھ سے 12 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں ایک بیان حلفی درکار ہوتا ہے۔ داخلہ فارم اسکول سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

طے شدہ طریقہ کار کے تحت طالبعلم کے کاغذات جمع ہونے اور ٹیسٹ ہونے کے بعد جو طلبہ میرٹ پہ پورے اترتے ہیں انہیں سعودی عرب ہیڈ آفس سے تصدیق کے بعد فون کرکے بلایا جاتا ہے۔

اس وقت دار علی بن ابی طالب میں 250 سے زائد یتیم طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں