Sargaram | Newspaper

پیر 26 فروری 2024

ای-پیپر | E-paper

vvvvسونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی

Share

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2048ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کی کمی سے 218100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے کی کمی سے 186986روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے  اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image