آرمی چیف سے زلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات

0
55
Zalmai's Javed Afridi, Darren Sammy and Hashim Amla called on the Army Chief
Zalmai's Javed Afridi, Darren Sammy and Hashim Amla called on the Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے ملاقات کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا جبکہ پی ایس ایل کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔

ملاقات میں مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قرار دیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرہ نہیں