Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ایشیاکپ؛ شاہین نے بھارت کیخلاف ’’گیم پلان‘‘ بتادیا

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل گیم پلان بتادیا۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اوپنرز میرے گیم پلان سے واقف ہیں، اپنی ٹیم کو شروع میں وکٹیں دلانا ہمیشہ میری ترجیح ہوتی ہے کیونکہ جب آپ حریف ٹیم کے اوپنرز کو ہٹاتے ہیں تو ٹیم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹرز نئی گیند سے زیادہ ہم آہنگ نہیں ہوتے، جس سے ابتداء میں انکی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔

یشیاکپ میں نیپال کے خلاف افتتاحی میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے دونوں اوپنرز کو جلد آؤٹ کیا تھا جبکہ گزشتہ سال ٹی20 ایشیاکپ میں روہت شرما انکے خلاف مزاحمت کرتے دیکھائی دیئے تھے بعدازاں شاہین نے انہیں اپنا شکار بنایا تھا۔

اسی طرح ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین نے انہیں محض 4 رنز پر پولین بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image