Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے

Share

اسلام آباد (ڈیلی سرگرم) اسلام آباد میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے, ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق متاثریں نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایاکہ ہم او ایل ایکس پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے اسلام آباد آئے، جب اسلام آباد پہنچے تو ہمیں کولڈ ڈرنک میں کچھ پلایا گیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہم گاڑی چیک کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اتنے پیسے کہاں سے لے کر آئے؟ پھر پولیس نے ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سیکٹر جی 13 اتار دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جو کولڈ درنک ہمیں پلائی گئی اس کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو گیا تھا، برائے کرم پولیس اہلکاروں سے ہماری رقم برآمد کروائی جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image