راولپنڈی: نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والد پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق میرا بیٹا فضل الرحمان مجھ پر تشدد کرتا ہے اور مکان زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ نصیر آباد پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت درج مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدہ جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک اور جھگڑا ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔