Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے: کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

Share

پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ  کا کہنا تھا اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے ٹرین چلانے سے متعلق سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔

عمران خان سے متعلق سوال پر رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image