Sargaram | Newspaper

جمعرات 09 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پشاور: سندھ سے چوری گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل

Share

پشاور: سندھ سے چوری ہونے والی گاڑی استعمال کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سندھ پولیس کا گاڑی کی برآمدگی او ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے پشاورپولیس سے رابطہ کرلیا ہے جب کہ سی ٹی ڈی نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے، تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے بتایا کہ سندھ سے چوری کی گاڑی سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کے پاس دیکھی گئی، الزمات ثابت ہونے کے بعد متعلقہ افسرکوسندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

 

اس حوالے سے معطل ڈی ایس پی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، بغیر انکوائری مجھے معطل کرنے پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کروں گا۔

متعلقہ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ میرے پاس رینٹ کی گاڑی تھی چوری کی نہیں ہے، من گھڑت الزمات عائد کرنے پر سندھ پولیس کے خلاف بھی عدالت جاؤں گا۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image