Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

آسٹریلیا کیخلاف کچھ مختلف کرنے کی کوشش کرینگے: شان مسعود

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت ٹیم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کریں گے۔

شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم خود کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے لیے خود کو کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے، اگر ہم اچھا نہ کر سکے تو پھر دیکھیں گے کہ کہاں غلطیاں ہوئیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک ایک میچ اہم ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کریں گے، 5 روز تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلی تو ٹیسٹ میں اچھا رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کا پیغام ذاتی ہے اور یہ کرکٹ آسٹریلیا سے متعلق معاملہ ہے، ہم نے اپنا دیکھنا ہے کہ ہمیں کہاں تک اور کیا اجازت ہے۔

شان مسعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں زیادہ ٹیسٹ میچز چاہئیں، جتنے ٹیسٹ میچز ہمیں ملتے ہیں وہ کافی نہیں ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image