Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ، ریزرو فوج طلب کرنے کی منظوری، غزہ پر بمباری کا عندیہ

Share

تل ابیب : اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ میں بارود کی بارش کرنے کی دھمکی دی ہے، اسرائیلی وزارت دفاع نے الزام لگایا کہ عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا، اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

اسرائیل نے سال 2007 سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور غیر انسانی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ غزہ میں خوراک سمیت ضروری اشیا کی قلت ہے اور حتی کہ ہسپتالوں میں ادویات اور آپریشن سمیت ضروری آلات کی فراہمی بھی روک دی جاتی ہے۔

حماس کے رہنما محمد دائف نے کہا کہ بس اب بہت ہو چکا، آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image