Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی: عالمی عدالت انصاف کل فیصلہ سنائے گی

Share

عالمی عدالت انصاف اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا، عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ 26 جنوری جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سنایا جائے گا۔

جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image