Sargaram | Newspaper

پیر 06 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار

Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کو اسلام آباد پولیس تربیت دے گی۔ صرف تربیت حاصل کرنے والوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں امیدواروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائے گی، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image