Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

افغانستان میں دہشتگردوں کے مراکز پراسڑائیکس پرعوامی ردعمل سامنے آگیا

Share

افغانستان میں دہشتگردوں کے مراکز پر اسڑائیکس پر عوامی ردعمل سامنے آگیا۔

عوام  نے ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ”پاکستان آرمی کا شاندار ماضی ایک مثال ہے”،”پاک فوج کےعزم کی اعلی مثال یہ ہےکہ وہ کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کو ملک میں برداشت نہیں کرے گی”۔

"پاکستان ایک ایٹمی ملک ہےاوراس نے افغانستان کی مسلم ملک ہونے کی حیثیت سے مدد کی اور اس کا ساتھ دیا”،”ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں”،”پاک فوج نے بہترین جواب دیا ہے”۔

"دودن پہلے ہمارے7  فوجی جوانوں کوشہید کردیاگیا، اس موقعے پر ایسا جواب ضروری تھا”،”پاک فوج نےکبھی ملکی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کیا”،”ہم پاک فوج کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں”۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image