Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

الیکشن تک معاملہ حل نہ ہوا تو۔حکومت میں جا کر سب سے پہلے چیئر لفٹ بحال کرونگا ۔ مرتضیٰ جاوید عباسی

Share

اسلام آباد ( سرگرم نیوز )امیدوار حلقہ NA-16 مرتضیٰ جاوید عباسی کو سرکل گلیات اور سرکل بکوٹ سے مزید بڑی حمایت مل گئی، درجنوں افراد تحریک انصاف کو چھوڑ کر مرتضی جاوید عباسی کے قافلے میں شامل ہو گئی،امیدوار حلقہ NA-16 و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ مرتضی جاوید عباسی، ایڈوائزر ٹو مئیر تحصیل لورا محمد عمیر کیانی اور جنرل سیکرٹری تحصیل ایبٹ آباد ضیافت ستی کا سیاسی مقام ایوبیہ پہنچنے پر سردار محمد زاہید، سردار عابد اقبال ماسٹر رشید، سردار فیاض، سردار ساجد سردار اررشاد، بابا عبد الرشید ،حمزہ نیاز سمیت دیگر معززین علاقہ نے شاندار استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر سردار واجد نملی میرا اور سردار جہانگیر وی سی کیر پسالہ سمیت متعدد نوجوانوں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مرتضیٰ جاوید عباسی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر ایوبیہ کے تاجروں نے چیئر لفٹ کی بجالی کا مطالبہ مرتضیٰ جاویدعباسی کے سامنے رکھا، جس پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا سردار شیراز، سردار اویس ، سردار زاہید، بابو خلیل اور سردار نیاز صحافی کو موجودگی میں وزیر اعلی، چیف سیکرٹری سے ملاقات کر کے اس مسئلہ کو حل کرانے کے قریب لے آیا تھا اب بھی اس کی نگرانی کر رہا ہوں الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد پابند ہوں،انشاء اللہ ایوبیہ چیئر لفٹ الیکشن سے قبل بحال نہ ہوئی تو حکومت میں آ کر سب سے پہلے چیئر لفٹ کو بحال کراؤں گا، انہوں نے کہ عوام کے تمام مسائل کے حل انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہونگے ۔ اس سے قبل انہوں نے چھانگلہ گلی بازار کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقاتیںکیں جہاں تاجر برادری نے مرتضیٰ جاوید عباسی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا اسکے بعد امیدوار حلقہ NA-16 و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ مرتضی جاوید عباسی کو سرکل بکوٹ یونین کونسل پلک وی سی ریالہ سے بڑی کامیابی مل گئی۔امیدوار حلقہ NA-16 و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ مرتضی جاوید عباسی، ایڈوائزر ٹو مئیر تحصیل لورا محمد عمیر کیانی اور جنرل سیکرٹری تحصیل ایبٹ آباد ضیافت ستی دیگر کارکنان اور ساتھیوں کیساتھ ریالہ پروگرام میں پہنچے جہاں بہادلرال برادری نے مرتضی جاوید عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔بہادلرال برادری کے معززین چیئر مین حاجی خالد ،شفیق ،صیاب ،سجاد ، آصف ،اظہر ،محمد افوان ،شمشاد صاحب،اورنگزیب صاحب،حاجی عابد صاحب، حاجی محمود الحسن صاحب،گل انداز صاحب،عبید علی،عابد عرفان،یاسر رمضان،حاجی قیصر صاحب،فرزندصاحب،اشفاق عباسی نثار عباسی،فیاض عباسی،اکسیر عباسی الیاس عباسی نے پروگرام میں شرکت کی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اسکے ساتھ وی سی ریالہ میں مختلف برادریوں کے زمہدارن نے حمایت کا اعلان کیا جس میںگل جبار حاجی صفدر صاحب رانا حمید صاحب انوار صاحب فرید لطیف صاحب نسیم تاج اور دیگر معززین علاقہ نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image