Sargaram | Newspaper

اتوار 12 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

الیکشن 2024 پاکستان : خیبرپختونخوا کے 3 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سر گرم) الیکشن کمیشن نے امیدوار کے قتل اور انتقال  کے باعث حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91 پر الیکشن ملتوی کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91 پر الیکشن ملتوی کردیئے۔

باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ملتوی کیا گیا

پی کے 91 کوہاٹ میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ کے امیدوار عصمت اللّٰہ خٹک کا 30 جنوری کو انتقال ہوا تھا۔

دوسری جانب بیلٹ پیپرز کی کمی کے باعث پی پی 32 گجرات اور پی پی 150 لاہور میں بھی انتخابات موخر ہو سکتے ہیں۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا، غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی کمی کے باعث پی پی 32 گجرات اور پی پی 150 لاہور کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے چار اور صوباٸی اسمبلی کے دو حلقوں کے انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ان حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے جبکہ عدالتی فیصلوں کے باعث کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کیلئے سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image