Sargaram | Newspaper

پیر 06 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار، الیکشن کمیشن کا پیمرا سے رجوع کا فیصلہ

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مختلف ٹی وی چینلز  پر چلنے والی ایسی خبروں کی ریکارڈنگز  منگوالی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان کی پُر زورتردیدکرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image