Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

انخلاکے منصوبے کا اطلاق غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہو گا ،ترجمان دفتر خارجہ

Share

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انخلاء کے منصوبے میں کسی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا، منصوبے کا اطلاق غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہو گا ۔”جیو نیوز ” کے مطابق ایک بیان  میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کا میڈیا کو دیا گیا بیان دیکھا، انخلاءکے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہوتا ہے، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھاجا رہا، یہ فیصلہ پاکستان کے خود مختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مدنظر رکھ کرکیاگیا۔ پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے، حکومت پاکستان خراب صورتحال سے متاثر افرادکی سیکیورٹی اور تحفظ کاعزم کیے ہوئے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے لاکھوں افغان بہن بھائیوں کی میزبانی جیتاجاگتا ثبوت ہے، عالمی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کوتحفظ دینےکے لیے مشترکہ کوششیں کرے، پاکستان اس سے متعلق عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image