Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں جبکہ گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا۔

Share

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں جبکہ گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں اب صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں۔ تاہم ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق سمری پیش کی گئی تھی۔ قیمتوں سے متعلق سمری پرمزید غورکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو 15 فروری تک گیس قیمت میں اضافے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

خیال رہے کہ صنعتکاروں نے گیس ٹیرف میں بے پناہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کچھ دنوں قبل احتجاجاً کراچی کی تمام صنعتیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کر کے شہر کی تمام صنعتی علاقوں کی انڈسٹری میں پیداواری سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے فیکٹریوں میں ڈائون سائزنگ شروع ہوگئی ہے جبکہ فیکٹریز مالکان ایکسپورٹ کے نئے آرڈرز حاصل نہیں کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ گیس ٹیرف پر صنعتیں چلانا اور عالمی مارکیٹ میں مسابقت ناممکن ہوگیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image