Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی چھلانگ , قیمت میں ہوشربا اضافہ

Share

کراچی: ڈالر نے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور اچانک سے روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی تاہم بعد میں اضافے کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت بتدریج بڑھتے ہوئے 2 روپے 47 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز ڈالر یک دم 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 280ر وپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب 79 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 49461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،تاہم بعد میں تیزی کا رجحان شروع ہوا اور پی ایس ایکس میں 152 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image