Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو جھٹکا، 2 دن میں قیمت 12 روپے کم ہوگئی

Share

 کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو مسلسل اُڑان کے بعد جھٹکا لگ گیا۔ 2 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں یک دم 7 روپے کم ہو کر 316 روپے کی سطح پر آ گئی، جب کہ گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 روپے کم ہو کر 323 روپے پر بند ہوئی تھی۔ اس طرح 2 دنوں میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 روپے کم ہوگئی۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 306 روپے 97 پیسے کی سطح پر آ گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کمی سے 306 روپے 95 پیسے  ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے تیزی کا رجحان ہے پی ایس ایکس میں 29 پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45520 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image