Sargaram | Newspaper

بدھ 01 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اٹک جیل میں مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں، عمران خان کا دعویٰ

Share

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کا کہنا تھا کہ اٹک جیل میں مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں۔ میں نے وہی جواب دیا، جو حقیق آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئیے۔

اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں ،میں نے وہی جواب دیا، جو حقیق(روزنامہ سر گرم)  آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئیے۔ یہ آفر مجھے اس وقت کی گی جب اٹک جیل میں بند تھا،  اس پیغام سے اسٹیبلیشمینٹ کی شرائط سامنے آگئیں کہ باریاں باریاں کھیلوں، پہلے تم مزے لو پھر ہم مزے لیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ’میں نے سائفر کیس میں 342 کے بیان پر دستحط نہیں کیا تو فیصلے میں کیسے لگایا، مطلب ہے اس کو ایڈیٹ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا نیا سسٹم ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہےساری جماعتیں تیار رہیں انھوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا ہے، اور ریزلٹس کا اعلان کردینا ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ اسٹیشنز نے نہ نکلنے کی ہدایت کریں۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کیئے کیوں کہ ہمارے لوگ ابھی چھپے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران کان کا کہنا تھاکہ  بشری بی بی سے پوچھا تک نہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالا لے گے ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتی،  نواز شریف کیسز ختم کرنا ڈیل تھی۔ بشری بی بی کو بنی گالا ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہے زاتیات سے ہٹ جائیں یہ ملک میرا آپ کا نہیں سب کا ملک ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کا ریحان کے قتل پر افسوس کا اظہار  کہا کہ ریحان جنونی کارکن تھا، بہت افسوس ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل منظور  نہیں  بولا گیا باری بعد میں دیں گے پہلے تم اچھے بندے بن کر دکھا جس پر میں نے جواب دیا کہ قانون سب سے بڑا ہے۔  بشری بی بی کو بنی گالا ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہےذاتیات سے ہٹ جائیں یہ ملک میرا آپ کا نہیں سب کا ملک ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا اسی لیے بنی کہ طاقتور قانون کے اوپر ہے، 60 سال سے اقتدار میں بیٹھی کلاس کے سارے پیسے باہر ہیں، جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو وہ قیامت کا دن ہوگا۔

شہباز شریف اور باجوہ کا قریبی تعلق ہے، خواجہ آصف، باجوہ کے سسر کے ساتھ بیٹھا رہتا تھا اس کا بیان دیکھ لیں، باجوہ کو بتایا تھا فوج میں مداخلت نہیں کروں گا۔

شیخ رشید کی طرف سے شہریار ریاض سے 3 کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دینے کے  بیان پر سوال  میں   عمران خان نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے رجسٹر اندر نہیں لانا دیا گیا کیسے ٹکٹوں پر مشاورت کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان دو بڑی پارٹیوں سے یہی پوچھ لیں کیا کبھی اپنی فیملی میں بھی الیکشن کرایا ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image