Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے 4 افراد کو پھانسی دیدی گئی

Share

ایران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد نے ملکی سلامتی کے خلاف موساد کے افسران کے کہنے پر کارروائیاں کی تھیں، جنہیں آج صبح ان کے انجام تک پہنچا دیا۔

ایران نے اس سے قبل اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹوں کی گرفتاریوں اور انہیں سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ایران کی جانب سے متعدد بار موساد کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رکے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران اپنے شہریوں کی ہلاکت کو فراموش نہیں کرسکتا۔

جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ طوفان اقصیٰ کارروائی کو کسی بیرونی مدد کے بغیر سر انجام دیا گیا، جو 75 سالوں سے جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت پر ردعمل تھا، طوفان اقصیٰ آپریشن مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی جسے خود فلسطینیوں نے عملی جامہ پہنایا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image