Sargaram | Newspaper

بدھ 08 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ایف بی آر نے نان فائلر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Share

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نان فائلرسرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے نان فائلرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے‘نان فائلرز کے اثاثہ جات کا جائزہ لیا جائے گا۔

"جنگ ” کے مطابق  سینئر بیوروکریسی، مالیاتی اداروں اور سرکاری اداروں میں نان فائلرز کا سراغ لگایا جائے گا، ریگولیٹری اداروں میں بھی نان فائلرز کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔کئی اعلیٰ سرکاری افسران انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں، ایف بی آر مالیاتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹیوز کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image