Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ایلون مسک کا تعصب عیاں، فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ پر اکاؤنٹ معطلی کی دھمکی

Share

سان فرانسسكو: دنیا کے امیرترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پربیان میں ایلون مسک نے کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ’ دریا سے سمندر تک‘ یا ’ نوآبادیات کا خاتمہ‘  لکھے گا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا۔

ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا۔

فلسطینی ’من النہر فی البحر‘ کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے۔ ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اوراسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image